خلا کے شعبہ میں نئی بلندیاں حاصل کررہا ہے ملک:مودی
نئی دہلی،جون ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک خلا کے شعبہ میں نئی بلندیاں حاصل کررہا ہے اور ہمارے نوجوان حکومت کے اسٹارٹ اپ پروگرام کے ذریعہ خلا کے شعبہ میں بھی نئی جہتیں قائم کررہے ہیں۔وزیراعظم نے اتوار کو ریڈیو پر نشر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ اسٹارٹ اپ پروگرام ان کی حکومت کی انوکھی یوجنا ہے اور اس کے ذریعہ ملک کے نوجوان نئے آسمان کو چھونے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ان کی حکومت نے پر ہر نوجوان کو صنعت کاری کے شعبہ میں فروغ دینے کے لئے اس منصوبے کی شروعات کی تھی اور یہ پروگرام آج خلا کے شعبہ میں بھی اپنا اہم رول ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی یوجنا سے آج ملک کامیابی کے نئے آسمان چھو رہا ہے۔ اسرو خلا کے شعبہ میں جو کام کررہا ہے اسے ملک کے عوام کیسے بھول سکتی ہے۔ اسرو خلا کے شعبہ میں جو کام کررہا ہے اسے ملک کے عوام کیسے بھول سکتے ہیں۔ اسرو خلائی شعبے میں کئی مواقع نوجوانوں کےلئے پیدا کررہا ہے اور دنیا میں اپنا رتبہ بڑھا رہا ہے۔ پچھلے دنوں اسرو نے خلا کے شعبہ میں ایک اہم کامیابی حاص کی ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ پہلے خلا کے شعبہ میں اسٹارٹ اپ کے بارے میں سوچتا تک نہیں تھا لیکن آج 100 سے زیادہ اسٹارٹ اپ خلا کے شعبہ میں کام کررہے ہیں۔ اس میں ایک حیدرآباد اکا اسٹارٹ اپ ہے جو روس کی ٹیکنولوجی لے کر کام کررہا ہے۔یہ اسٹارٹ اپ خلا میں کچرے کو صاف کرنے کےلئے کام کررہا ہے۔اسی طرح کا ایک انوکھا اسٹارٹ اپ بینگلورو میں بھی چل رہا ہے۔