حکومت کی نفرت انگیز بلڈوزر کی کارروائی خطرناک: شری نیواس

نئی دہلی، اپریل. یوتھ کانگریس کے صدر شری نیواس بی وی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار کی کرسی بچانے کے لیے ملک کو نفرت اور تشدد کی طرف ڈھکیل رہی ہے اور جمہوریت کو بلڈوزر کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔شری نیواس نے بلڈوزر چلائے جانے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ملک میں گاندھی کے نظریات کو کچلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن بی جے پی حکومت چاہے کتنی ہی کوشش کر لے، وہ ملک کی مضبوط جمہوریت کچھ نہیں بگاڑ سکے گی اور سچائی، عدم تشدد، اور انصاف کو پامال کرنے کی بی جے پی کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے ، سلامتی اور اعتماد کے نام پر عدم تحفظ اور بد اعتمادی پیدا کر کے نفرت کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔یوتھ کانگریس کے صدر نے کہا کہ سب کو مل کر بی جے پی حکومت کی نفرت کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔ غریبوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے والے چینیوں کے غیر قانونی قبضے کے بارے میں خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ بی جے پی حکومت جس ماڈل پر کام کر رہی ہے اس کی قیمت ملک کے عوام کو ادا کرنا پڑ رہی ہےانہوں نے کہا کہ نفرت کے بلڈوزر پر سوار ہو کر بی جے پی حکومت پوری طرح سے چونک گئی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری جیسے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس لیے نفرت کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈوزر نہ صرف گھروں کو تباہ کر رہے ہیں بلکہ ملک کے آئین کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔

Related Articles