حکومت کی حالیہ اصلاحات نے اعتماد پر مبنی ٹیکس نظام کو یقینی بنایا: سیتارمن

نئی دہلی، جولائی۔مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ حکومت کی حالیہ اصلاحات نے ملک میں اعتماد پر مبنی ٹیکس نظام کو یقینی بنایا ہے۔اتوار کو 163 ویں انکم ٹیکس ڈے کے موقع پر محکمہ انکم ٹیکس کے نام اپنے پیغام میں محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ حالیہ برسوں میں حکومت کی طرف سے شروع کی گئی اصلاحات نے اعتماد پر مبنی ٹیکس نظام کو یقینی بنایا ہے۔ بہتر ٹیکس وصولی اور انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں اضافے کا رجحان اس حقیقت سے عیاں ہے کہ ٹیکس دہندگان نے بھی اس اعتماد پر مبنی نقطہ نظر کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے گزشتہ مالی سال میں 14 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کرنے کے لیے محکمہ کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ محکمہ رواں مالی سال میں بھی اس رفتار کو برقرار رکھے گا۔مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیکس محکمہ کی ذمہ داری صرف موثر ٹیکس انتظامیہ تک محدود نہیں ہے بلکہ ایماندار ٹیکس دہندگان کو عزت دینا اور بہتر ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے آج کے دور میں لوگوں کی ضروریات اور خواہشات کے مطابق خود کو ڈھالنے اور اپنے کام کاج میں شفاف، غیر مداخلت اور ٹیکس دہندگان کے دوستانہ ہونے پر محکمہ کی تعریف کی۔مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراد نے اپنے پیغام میں کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے قوم کی ترقی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بہت سی دور رس اصلاحات کو نافذ کرنے پر محکمہ کی تعریف کی۔ریونیو سکریٹری ترون بجاج نے مثبت تبدیلیاں اپناتے ہوئے ٹیکس دہندگان کو وقتی خدمات فراہم کرنے کے لیے خود کو ایک موثر ادارہ ثابت کرنے کے لیے محکمہ کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے زیر اہتمام مختلف ٹیکس پیئر آؤٹ ریچ پروگرام ٹیکس دہندگان اور محکمے کے درمیان باہمی اعتماد اور احترام کی فضا پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کے چیئرمین نتن گپتا نے مالی سال 2021-22 میں 14.09 لاکھ کروڑ روپے کی اب تک کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کے لیے محکمہ کی ستائش کی۔

 

Related Articles