بنگال کی مشہور جادوپور یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے شعبے میں 25سیٹیں خالیں

کلکتہ,دسمبر ۔مغربی بنگال ہی نہیں بلکہ ہندوستان کی مشہور جادو پور یونیورسٹی میں بی ٹیک کونسلنگ کے بعد بھی انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ابھی بھی کافی سیٹیں خالی ہیں۔یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق اس کی وجہ سے انتظامیہ نے 22دسمبر تک کونسلنگ کی تاریخ میں توسیع کردیا ہے۔ آسامیاں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل کونسلنگ (جادو پور یونیورسٹی بی ٹیک کونسلنگ) کے بعد بھی سیٹ نہیں بھری گئی۔جادو پور یونیورسٹی کے ٹیکنالوجی شعبے میں داخلہ کے لیے جوائنٹ انٹرننس امتحان میں کامیاب طلبا کو لیا جاتا ہے۔یونیورسٹی کے درائع کے مطابق کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ اور الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں کل 413 سیٹوں میں سے تقریباً 25 فیصد ابھی بھی خالی ہیں۔ یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ میں کل 65 سیٹوں میں سے 42 سیٹیں ابھی بھی خالی ہیں۔ اس کے علاوہ الیکٹریکل انجینئرنگ شعبے میں 104 سیٹوں میں سے 49 سیٹیں ابھی بھی خالی ہیں۔ جادو پور یونیورسٹی میں بی ٹیک داخلوں کے لیے تقریباً 1,253 سیٹیں ہیں۔جادو پور یونیورسٹی کے ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ میں پہلے سال میں داخلے کے لیے بہت سے طلبا نے درخواست دی تھی، لیکن بعد میں بڑی تعداد میں طلبہ نے یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں دلچسپی نہیں دکھائی۔ اگرچہ ابتدائی طور پر تقریباً 36 طلبہ کو جادو پور یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اندراج کیا گیا تھا، لیکن بعد میں وہ داخلہ دئیے بغیر ہی واپس چلے گئے۔ جادو پور یونیورسٹی کے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے ڈین اتل چودھری نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ خالی نشستوں کے لیے کونسلنگ 14 دسمبر سے 16 دسمبر تک چلے گی۔ لیکن اسامیاں زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کونسلنگ کی تاریخ میں مزید توسیع دی جائے اور اسامی کو پر کرنے کے لیے اب 22 دسمبر کو کونسلنگ کی جائے گی۔ کاؤنسلنگ یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں واقع گاندھی بھون میں شروع ہوگی۔

Related Articles