حکومت پر عوام کا اعتماد واپس لانا سب سے بڑی کامیابی ہے:وزیر داخلہ

نئی دہلی، دسمبر۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سات برسوں میں مودی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی حکومت، جمہوریت، کثیر الجماعتی جمہوری نظام اور پارلیمانی جمہوری نظام پر عوام کے کھوئے ہوئے اعتماد کو بڑھانا ہے۔ جمعہ کو یہاں فیڈریشن آف انڈین انڈسٹری اینڈ کامرس (فکی) کی 94ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ 2014 سے پہلے تین دہائیوں تک ملک میں مطلق اکثریت والی حکومت نہیں تھی اور ایسا لگتا تھا کہ جیسے فیصلے نہیں کئے گئے تھے۔ حکومت میں پالیسی فالج زدہ ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ "30 برسوں سے ملک نے مطلق اکثریت کے ساتھ فیصلہ کن حکومت نہیں دیکھی تھی اور سب کا ماننا تھا کہ حکومت پالیسی فالج زدہ ہوگئی تھی۔سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم ہو گیا تھا، کرونی کیپٹل ازم اپنے عروج پر تھا، مہنگائی آسمان کو چھو رہی تھی، کاروبار کرنے میں آسانیاں ہمیں کہیں نظر نہیں آرہی تھیں، بینکنگ سسٹم تباہی کا شکار تھا اور اس کے ساتھ ساتھ 12 لاکھ کروڑ کے گھپلے اور بدعنوانی سے سارانظام تباہ ہوگیا تھا اور ملک کے لوگوں کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا تھا۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی آئینی مدت پانچ سال ہے لیکن جب حکومت عوام کا اعتماد کھو بیٹھتی ہے تو حکومت کی روح نہیں رہتی اور جس حکومت میں روح نہ ہو وہ حکومت فیصلے اور تبدیلیاں نہیں لاسکتی ہے.مسٹر شاہ نے بتایا کہ پچھلے سات سالوں میں مودی حکومت لوگوں کا اعتماد بڑھانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ "عوام کا اعتماد جو سات سال پہلے حکومت سے ختم ہو گیا تھا اب بڑھ گیا ہے اور جمہوریت، کثیر الجماعتی جمہوری نظام اور پارلیمانی جمہوری نظام پر 130 کروڑ عوام کا اعتماد بڑھانا نریندر مودی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔مسٹر امیت شاہ کہا کہ حکومت کی دوسری بڑی کامیابی یہ ہے کہ اس کی پالیسیوں سے معیشت کا دائرہ وسیع ہوا ہے۔ ملک کے 60 کروڑ لوگ ایسے ہیں جن کے پورے خاندان میں ایک بھی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔ "لوگوں کو پالیسیوں میں اپنے مفاد کا علم نہیں تھا، انہیں احساس نہیں تھا کہ آزادی کے بعد انہیں کیا ملا۔ ان 60 کروڑ لوگوں کو ملک کی معیشت سے جوڑ کر نہ صرف ان کے حقوق دلائے بلکہ انہیں ملک کی ترقی سے جوڑنے کا کام بھی کیا۔مسٹر شاہ نے کہا کہ جو لوگ مودی حکومت کے سات سال کی مدت کار کا جائزہ لیں گے وہ یقینی طور پر سمجھیں گے کہ ملک میں تبدیلی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ناقدین کو بھی ماننا ہوگا کہ سات سالوں میں بہت کچھ بدل گیا ہے، اس حکومت پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا، آپ کو فیصلہ غلط لگ سکتا ہے لیکن نیت غلط نہیں ہے، ایسا کوئی نہیں کہہ سکتا۔ ہر شعبے میں اسٹیک ہولڈرز سے بھرپور مشاورت کے بعد نئی پالیسیاں بنائی گئی ہیں اور ان پالیسیوں کی بدولت آج ملک میں ایک نیا اعتماد بیدار ہوا ہے۔انہوں نے حکومت کی فلاحی اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت 60 کروڑ لوگوں کی صحت کا سارا خرچ برداشت کررہی ہے، ہر گھر میں بیت الخلاء پہنچ چکے ہیں، ہم 2022 تک ہر فرد کو گھر فراہم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ ہر گھر میں بجلی فراہم کی گئی ہے اور ان سب نے لوگوں کی زندگیاں بدل دی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے 60 کروڑ لوگوں میں عزت کے ساتھ جینے کا اعتماد پیدا کرنے کا کام کیا ہے۔

Related Articles