حکومت بنتے ہی وعدوں پر کام شروع کریں گے: راہل

نئی دہلی, مئی۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اگر ان کی پارٹی کرناٹک میں حکومت بناتی ہے تو کانگریس نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔کانگریس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کرناٹک میں آج ایک جلسہ عام میں مسٹر گاندھی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم صرف وعدے نہیں کرتے بلکہ جو کہتے ہیں وہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ "جیسے ہی کرناٹک میں حکومت بنتی ہے، ہم ان پانچوں وعدوں پر کام شروع کر دیں گے جو ہم نے کرناٹک کے لوگوں سے کیے تھے تاکہ ان کے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔کانگریس لیڈر نے بعد میں بنگلورو میں ایک مقامی بس میں سفر کرتے ہوئے بس میں بیٹھی کرناٹک کی خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ”ہم اپنی پانچ اسکیموں کے ذریعے کرناٹک میں خواتین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ’’مودی جی اپنے آپ کو مٹی کا بیٹا کہنے اور ووٹ مانگنے سے پہلے یہ بھی بتا دیں کہ آپ نے کرناٹک کے لوگوں کے لیے کیا کام کیا ہے۔ میں کرناٹک میں کھڑا ہوں کیونکہ میرا کام خود بولتا ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کہاکہ کرناٹک میں بدعنوانی اور لوٹ مار بند کریں، ایسی حکومت لائیں جس پر آپ کو فخر ہو۔ کانگریس کرناٹک میں آرہی ہے اور ہم نے کرناٹک کے لوگوں کے بہتر مستقبل کے لیے روڈ میپ تیار کیا ہے۔‘‘وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ پر حملہ کرتے ہوئے پارٹی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر محترمہ وڈرا کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ”ہم نے بارہا وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر بی جے پی لیڈروں سے کہا ہے وہ حقیقی موضوعات پر آئیں لیکن ایک بار بھی وہ موضوع پر بات نہیں کی۔ بی جے پی کے کسی لیڈر نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے ساڑھے تین سال میں کرناٹک کے لیے کیا کیا ہے، کتنی نوکریاں دی ہیں، کتنی ترقی کی ہے۔

 

Related Articles