حالات بنے تو کانگریس اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی کی حمایت کرے گی: پرینکا واڈرا

نئی دہلی، جنوری ۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش اسمبلی الیکشن میں حالات بننے پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو حکومت سازی میں حمایت کرنے کا اشارہ دیا ہے۔محترمہ واڈرانے ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کے دوران اس بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا،’اگر ایسے حالات بنے تو مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کوئی دقت ہوگی‘۔ اسی سے متعلق سوال پر کہ اگر ایس پی کچھ سیٹوں سے پچھڑتی ہے تو کیا کانگریس حکومت سازی میں ان کی حمایت کر سکتی ہے؟‘ محترمہ واڈرا نے کہا،’اگر میرے نوجوانوں اور خواتین کا ایجنڈہ نافذ ہو‘۔ محترمہ واڈرا نے اس گفتگو میں یہ بھی کہا کہ وہ آئیڈیا لوجی کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا، ’ہم بہت مضبوطی سے لڑ رہے ہیں۔ اقتدار ملے گا یا نہیں؟ میں اس کی پیش گوئی نہیں کر سکتی۔ لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری جدوجہد خواتین اور نوجوانوں کے لیے ہے۔ کسی نہ کسی کو تو ان کی بات کرنا پڑے گی ۔ یہ صرف اقتدار میں آنے کا ذریعہ نہیں ہے‘۔کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ جن غریب اور کمزور خواتین کو کانگریس نے امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ ریاست میں کانگریس کے ٹکٹ پر امیدواروں کے لیے الیکشن لڑنا آئی سی یو میں کسی مریض کے لیے میراتھن دوڑ کے مترادف ہے، محترمہ واڈرا نے کہا،’ان کا کام ہےکہنا، ہمارا کام ہے کرکے دکھانا…وہ ہلکی باتیں کر رہےہیں‘۔

 

Related Articles