جی -20 مالیات اور سینٹرل بینکوں کے ڈپٹی چیفس کی میٹنگ منگل سے بنگلورو میں

نئی دہلی، دسمبر۔ جی -20 مالیات اور سینٹرل بینکوں کے ڈپٹی چیفس (ایف سی بی ڈی) کی پہلی میٹنگ 13-15 دسمبر کے دوران بنگلورو میں منعقد کی جائےگی۔یہ میٹنگ، جو کہ ہندوستانی جی -20 کی صدارت میں فائنانس ٹریک ایجنڈا پر بات چیت کے آغاز کی نشاندہی کرے گی، وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا مشترکہ طور پر منعقد کی جائے گی۔ جی -20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی قیادت میں جی -20 فنانس ٹریک، اقتصادی اور مالیاتی امور پر توجہ مرکوز ہے۔ یہ عالمی اقتصادی ڈائیلاگ اور پالیسی کوآرڈینیشن کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی پہلی میٹنگ 23-25 فروری 2023 کے دوران بنگلورو میں منعقد کی جائےگی۔

Related Articles