جیا بچن کا نئی نسل کو شادی سے متعلق اہم مشورہ
ممبئی،نومبر۔معروف بھارتی سیاستدان و اداکارہ جیا بچن نے نئی نسل کو شادی کے حوالے سے ایک اہم مشورہ دیا ہے۔جیا بچن نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران نئی نسل کو شادی کے حوالے سے یہ مشورہ دیا ہے کہ شادی ایسے انسان سے کرنی چاہیے جو آپ کا بہترین دوست بھی ہو۔اْنہوں نے کہا کہ میں اب شادی کو ذرا پریکٹیکل انداز سے دیکھتی ہوں کیونکہ آج کل انسانوں میں جذبات کی بہت کمی ہے، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ آپ کو سب سے پہلے ایک اچھا دوست ہونا چاہیے۔جیا بچن نے کہا کہ دو افراد کو ایک دوسرے سے صاف گوئی کے ساتھ اس انداز میں بات کرنی چاہیے کہ میں آپ کو پسند کرتا ہوں یا پسند کرتی ہوں اس لیے آپ کے ساتھ کچھ رومانوی تعلقات چاہتا ہوں یا چاہتی ہوں۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد آپ کو لگے کے آپ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے ہیں، تو پھر شادی کر لیں کیونکہ ہمارا معاشرہ ہم سے یہی توقع رکھتا ہے۔جیا بچن نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ اْنہیں اپنی نواسی نویا نویلی نندا کے بغیر شادی کے ماں بننے پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔