جڈیجہ-یش دیال ٹیم سے باہر، کلدیپ اور شہباز کو موقع

نئی دہلی، نومبر۔بنگلہ دیش کے دورے کے لیے ٹیم انڈیا میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ رویندر جڈیجہ اور یش دیال چوٹ کی وجہ سے اس دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ تیز گیند باز کلدیپ سین اور مدھیہ پردیش کے آل راؤنڈر شہباز احمد کو شامل کیا گیا ہے۔یہ دورہ دسمبر میں ہوگا جس میں 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔ سینئر ٹیم کے ساتھ ہندوستان اے ٹیم کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹیم بنگلہ دیش میں دو چار روزہ میچ کھیلے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی بار ٹیم انڈیا میں منتخب ہونے والے یش دیال کی کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر کرنا پڑا۔ دوسری جانب رویندرا جڈیجا کو اب بھی گھٹنے میں مسئلہ ہے۔ اگست-ستمبر کے دوران متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں انہیں باہر کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے جڈیجہ باہر ہیں۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس کی نگرانی کر رہی ہے۔کلدیپ اور شہباز نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا حصہ ہیں۔ اب انہیں بنگلہ دیش کے دورے پر بھی ٹیم میں رکھا گیا ہے۔
بنگلہ دیش میں ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم انڈیا
روہت شرما (کپتان)، لوکیش راہل (نائب کپتان)، شیکھر دھون، وراٹ کوہلی، رجت پاٹیدار، شریس ائیر، راہل ترپاٹھی، رشبھ پنت (وکٹ)، ایشان کشن (وکٹ)، شہباز احمد، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، شاردول ٹھاکر، محمد شامی، محمد سراج، دیپک چاہر اور کلدیپ سین۔
پہلے میچ کے لیے انڈیا اے
ابھیمنیو ایشورن (کپتان)، روہن کنومل، یشسوی جیسوال، یش دھول، سرفراز خان، تلک ورما، اپیندر یادو (وکٹ کیپر)، سوربھ کمار، راہل چاہر، جینت یادو، مکیش کمار، نودیپ سینی اور اتیت سیٹھ۔
دوسرے میچ کے لیے انڈیا اے
ابھیمنیو ایشورن (کپتان)، روہن کنومل، یشسوی جیسوال، یش دھول، سرفراز خان، تلک ورما، اپیندر یادو (وکٹ کیپر)، سوربھ کمار، راہل چاہر، جینت یادو، مکیش کمار، نودیپ سینی، اتیتھ سیٹھ، چیتشور پجارا اور کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)

Related Articles