جوکووچ امریکی ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے
بلغراد(سربیا)، مارچ ۔ دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے یو ایس سنٹر فارڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے ضابطوں کا حوالہ دیتے امریکی ٹینس ٹورنامنٹ انڈین ویلس ماسٹرس (بی این پی پریباس اوپن) اور میامی اوپن سے نام واپس لے لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ضابطہ ان کے ماسٹرز 1000 سطح کے ٹورنامنٹ میں شرکت سے قاصر رہنے کی وجہ ہے۔ جوکووچ نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں لکھا، مجھے خودکار طریقہ سے بی این پی پریباس اوپن اور میامی اوپن کے شیڈولز میں لسٹڈ کیا گیا تھا، لیکن میں جانتا تھا کہ میں سفر کرنے کے قابل نہیں ہو سکوں گا۔ سی ڈی سی نے تصدیق کی ہے کہ ضابطے تبدیل نہیں ہوں گے، اس لیے میں امریکہ میں نہیں کھیل سکوں گا۔ ان شاندار ٹورنامنٹس میں کھیلنے والوں کے لیے نیک تمنائیں جیسا کہ بین الاقوامی کورونا ضابطوں میں ہمیشہ ترمیم کی جاتی ہے، میں یہ دیکھنے کے لیے انتظار کرنا چاہتا تھا کہ آیا کچھ تبدیل ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جنوری میں جوکووچ کو آسٹریلوی حکومت کی جانب سے کووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر آسٹریلین اوپن میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ان کے باہر ہونے کے بعد، اسپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن 2022 کے فائنل میں روس کے ڈینیل میدویدیف کو شکست دے کر اپنا 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا تھا۔ اس سے قبل صرف جوکووچ اور سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ہی 21 ٹائٹل جیتے تھے۔