جمی کارٹر نیاسپتال میں علاج روک دیا، جو بائیڈن سابق صدر کے لیے دعا گو

واشنگٹن،فروری۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کو کہا ہے وہ اپنے پیشرو جمی کارٹر کے لیے دعا گو ہیں جنہوں نے اسپتالوں میں اپنا کسی بھی قسم کا اضافی طبی علاج ختم کرنے اور پرائیویٹ ہیلتھ کیئر حاصل کرنے کے لیے اپنے گھر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔کارٹر فاؤنڈیشن نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ سابق کارٹرجو1977ء سے 1981ء دوران امریکا کے صدر رہینے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی باقی زندگی گھر پر اپنے خاندان کے ساتھ گزاریں گے۔کارٹرامن نوبل انعام یافتہ سابق امریکی صدرہیں۔ وہ اپنی اہلیہ روزالین کے ساتھ جارجیا کے پلینزکیعلاقے میں مقیم ہیں۔بائیڈن نے ٹویٹر پر کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ جِل دونوں جمی کارٹر کے لیے دعا کرتے ہیں اور مشکل وقت میں ان کی طاقت اور عاجزی کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے محبت کیجذبات کا اظہار کرتے ہیں۔جوبائیڈن نے 98 سالہ سابق صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مہربانی اور وقار کے ساتھ اپنا سفر مکمل کریں۔ خدا آپ کو سکون عطا کرے۔کارٹر فاؤنڈیشن نے بائیڈن کے لیے شکریہ کا پیغام ٹویٹ کیا۔کارٹر کے ساتھ بائیڈن اور ان کی اہلیہ کی آخری ملاقات اپریل 2021ء میں پلینز میں مؤخر الذکر کے گھر پر ہوئی تھی۔بائیڈن کا یہ ٹویٹ کارٹر کی تعریف و توصیف کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں نے ’ٹویٹر‘پر ایک بیان میں کہا تھا ہم واقعی ہر طرح کے الفاظ کے ساتھ ان کی تعریف کرتے ہیں۔کارٹر فاؤنڈیشن کی بنیاد 1982ء میں عالمی سیاست کے بارے میں ان کے وڑن کو آگے بڑھانے کے لیے رکھی گئی تھی۔کارٹر نے اپنی مدت کے پہلے دو سالوں کے دوران انسانی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ ان کے دور صدارت میں مشرق وسطیٰ میں امریکا نے جاندار ثالثی کا مظاہرہ کیا جس میں مصر اور اسرائیل کے درمیان کیمپ ڈیوڈ معاہدہ طے پایا تھا۔جہاں کارٹر کی مشرق وسطیٰ میں ثالثی کی کامیاب کوششوں کو جاری رکھا جائے گا وہیں ان کے دور صدارت کیدوران ایران میں آنے والے انقلاب کے دوران تہران میں 52 امریکیوں کو یرغمال بنانے اور 1980ء میں انہیں بچانے کی ناکام کوشش بھی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

Related Articles