جموں و کشمیر میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی مثالی ترقی ہو رہی ہے: منوج سنہا

سری نگر،اپریل۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی مثالی اور متاثر کن ترقی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 210 کلو میٹر طویل فور لین شاہراہ اور دس ٹنلوں کا کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے یہ باتیں منگل کو مرکزی وزیر سڑک، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈ کری، مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ کے ہمراہ سری نگر-جموں قومی شاہراہ پر سری نگر- بانہال سیکشن کا معائنہ کرنے کے بعد اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیں۔انہوں نے کہا: ‘ڈھائی سو کلو میٹر طویل شاہراہ اور جدید ترین انفراسٹرکچر سے رابطے کو فروغ ملے گا اور اقتصادی ترقی کو بھی تقویت پہنچے گی۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘2 سو 10 کلو میٹر طویل فور لین شاہراہ اور 10 ٹنلوں کا کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔منوج سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم شری نریندر مودی جی کی رہنمائی میں جموں وکشمیر سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی مثالی متاثر کن ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے تاکہ ترقی کے عمل کی جامعیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles