جموں میں ریلائنس ریٹیل سٹورز کھلنے کے خلاف ہڑتال، تاجروں کا احتجاج

جموں، ستمبر (۔چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز کی جموں بند کال پر بدھ کے روز شہر میں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔یہ کال جموں میں ریلائنس کے ایک سو سٹور کھولنے کے خلاف دی گئی تھی اور کئی سیاسی و تجارتی جماعتوں نے اس کی حمایت کی تھی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بند کال پر شہر میں تمام تر تجارتی مراکز و بازار بند رہے تاہم سڑکوں پر نجی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل جاری رہی۔مختلف تاجر انجمنوں نے مختلف مقامات پر جمع ہو کر احتجاج درج کئے اور ریلائنس اسٹور کھولنے کے خلاف نعرہ بازی کی۔احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد وہ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں اور شہر میں ریلائنس سٹور کھولنے کی خبریں ان مشکلات میں ایک اور اضافہ ہیں۔چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جموں کے صدر ارن گپتا نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بند کا مقصد یونین ٹریٹری انتظامیہ پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ تاجروں کو ستانے سے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس بند کال کو کامیاب بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مشکور ہیں کہ صوبے بھر میں بند کال کو کامیاب بنایا گیا اور ان علاقوں میں بھی بازار بند رہے جن کی ہمیں امید بھی نہیں تھی۔موصوف صدر نے کہا کہ تجارتی انجمنوں کے علاوہ کئی سایسی جماعتوں نےاس بند کال کی حمایت کی تھی۔

Related Articles