ایس ٹی ایف نے انعامی بدمعاش کو کیا گرفتار

لکھنؤ:اکتوبر۔ اترپردیش پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے ہریانہ کے سونی پت و پانی پت میں رنگداری، اغوا و قتل کے معاملے میں مطلوب چل رہے 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو جمعہ کو گوتم بدھ نگر سے گرفتار کرلیا۔ایس ٹی ایف ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف کی فلیڈ اکائی نے ہریانہ کے سونی پت و پانی پت ضلع میں رنگداری، اغوا اور قتل جیسے جرائم پر مطلوب چل رہے 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش سونی پت ضلع کے صدر گوہانا علاقے کے بھینس وال گاؤں باشندہ نوین عرف چھوٹو کو گوتم بدھ نگر ضلع کے نالج پارک علاقے میں ایل جی گول چکر کے سامنے علی الصبح ڈھائی بجے گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضے سے ایک بائیک، پستول، کارتوس اور موبائل وغیرہ برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش 2020 سے رنگداری اور قتل کے معاملات میں فرار چل رہا تھا۔ اس کی گرفتاری کے لئے ایس ٹی ایف کو تعینات کیا گیا تھا۔ آج اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف نے جب اسے گھیرا تو خود کو گھرتا دیکھ اس نے موٹر سائیکل چھوڑ اپنے ہاتھ میں لئے طمنچے سے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کردی جس سے پولیس ٹیم بال بال بچی اور بدمعاش کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار بدمعاش کے خلاف مظفر نگر، گوتم بدھ نگر کے علاوہ ہریانہ کے پانی پت و سونی پت میں کئی معاملات میں مقدمہ درج ہے گرفتار بدمعاش کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Related Articles