جلپائی گوڑی حادثہ: وزیرا عظم مودی نے اظہار تعزیت کیا

کلکتہ،اکتوبر ۔ وزیرا عظم نریندری مودی نے جلپائی گوڑی میں ہونے والے المناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی ہے ۔دشمی پر درگا مورتی وسرجن کے دوران پانی کی سطح اچانک بلند ہونے سے ندی میں بہت سے لوگ بہہ گئے۔ ریسکیو آپریشن رات بھر جاری رہا۔ تاہم آج دوپہر تک ریسکیو آپریشن ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے اور اب تک 8افراد کی موت ہوگئی ہے۔وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں درگا پوجا تہوار کے دوران حادثے کی خبر سے دکھی ہوں۔ ان لوگوں سے تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے جلپائی گوڑی میں ہوئے حادثہ کی افسوسناک خبر ملی۔ درگا پرتیما وسرجن کے دوران بہت سے لوگوں کے ندی میں ڈوب جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ اب تک چند ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔ میں نے جلپائی گوڑی کے ضلع مجسٹریٹ اور چیف سکریٹری سے بچاؤ کے کام کو تیز کرنے اورآف کے شکار افراد کی جلد سے جلد مدد کی درخواست دی ہے۔

Related Articles