جسٹن لینگر اور رائیلی تھامسن کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا
ملبورن، جنوری ۔سابق ٹسٹ کرکٹر اور موجودہ آسٹریلیائی ہیڈ کوچ جسٹن لینگر اور خواتین ٹیم کی سابق کپتان رائیلی تھامسن کو جمعرات کو آسٹریلیائی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے ایک بیان میں کہا ’’آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم کمیٹی، کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن (اے سی اے) کے آٹھ رکنی پینل نے لینگر اور رائل تھامسن کو 58ویں اور 59ویں ہال آف فیم کے طور پر منتخب کیا۔ ” آسٹریلیائی کرکٹ ہال آف فیم 1996 میں قائم کیا گیا تھا۔لینگر نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو 29 سال پہلے کیا تھا۔ انہوں نے اپنے شاندار کریئر میں 105 ٹسٹ میچ کھیلے، 45.27 کی اوسط سے 7,696 رنز بنائے۔خاتون کرکٹر تھامسن نے 1972-1985 کے درمیان 16 ٹسٹ اور 23 ون ڈے کھیلے اور چار بار ٹیم کی کپتانی کی۔کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے کہا: "جسٹن اور رائیلی اس کے انتہائی مستحق ہیں اور کھیل کی بے پناہ کامیابیوں اور شراکتوں کو تسلیم کرنا اور ان کا جشن منانا حیرت انگیز ہے۔ جسٹن کا آسٹریلوی کرکٹ پر زبردست اثر پڑا ہے۔”