جرمنی میں فلم ’پٹھان‘ کے ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ فروخت

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ جوکہ بھارت میں تنازعات کا شکار ہے، بین الاقوامی سطح پر شاندار پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی اور کینیڈا میں فلم کے ٹکٹوں کی ایڈوانس میں بْکنگ جاری ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی کے شہر ڈیمٹر، میونخ، برلن، آفنباخ، ہنور، ہاربرگ اور ایسن میں فلم کی ریلیز سے پہلے ہی فلمی شائقین کا ایک بہت بڑا ہجوم فلم کے ٹکٹس خریدتے ہوئے نظر آرہا ہے۔رپورٹ میں ایک ٹوئٹر صارف کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کینیڈا میں فلم ’پٹھان‘ سارے ٹکٹس انڈوانس میں ہی فروخت ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ پر مودی کے ہندوتوا بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست مدھیا پردیش کے ہوم منسٹر نروتم مشرا نے فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان جو لباس پہنے نظر آئے ان کے رنگوں پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور اسے صحیح کرنے کا مطالبہ کیا۔جس کے بعد ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں فلم ’پٹھان‘ کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے، ایک انتہا پسند ’ویر شیواجی گروپ‘ کے کارکنان نے سڑک کے ایک چوراہے پر جمع ہوکر اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار شاہ رخ خان کے پتلے نذر آتش کیے۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ میڈیا پر یہ خبر بھی سامنے آئی کہ ملک میں موجود انتہا پسندوں نے اداکارکو زندہ جلانے کی دھمکی دی ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ کے ذریعے بڑی اسکرین پر 4 سال بعد واپسی ہو رہی ہے۔

Related Articles