جج پرکاش سریواستو کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہوں گے
کولکتہ، اکتوبر۔جج پرکاش سریواستو کو کلکتہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔صدررامناتھ کووند کی طرف سے جاری ایک نوٹفکیشن کے مطابق 60سالہ جج سریواستو پیر کو یہاں ایک تقریب میں کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لیں گے۔راج بھون کی ایک ریلیز کے مطابق مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکڑ دوپہر گیارہ کورٹ کمپلکس میں انہیں حلف دلائیں گے۔مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج رہے جج سریواستو کلکتہ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس راجیش بندل کی جگہ لیں گے۔ جج بندل کو الہ آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔مسٹر کووند نے سنیچر کو الہ آباد اور مدھیہ پردیش سمیت آٹھ ہائی کورٹوں میں چیف جسٹسوں کی تقرری کے علاوہ دیگر ہائی کورٹوں میں پانچ چیف جسٹسوں کے تبادلے کو منظور ی دی۔