جان لیوا چوٹ مصری باکسر کی موت کی وجہ بنی: پراسیکیوشن
قاہرہ،فروری۔مصری پبلک پراسیکیوشن نے باکسر رامز حسام کی موت کے بارے میں تحقیقات کے نتائج کا انکشاف کیا جو کہ ریپبلک باکسنگ چیمپیئن شپ کے فائنل میں ناک آؤٹ کے بعد دماغی نکسیر کے نتیجے میں چل بسے تھے۔ قاہرہ 24 ویب سائٹ کے مطابق حکام نے کل پیر کو ایک بیان میں کہا کہ کھلاڑی کو 11 فروری کو برین ہیمرج کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے دوران باکسر کے والد کی گواہی سنی گئی جنہوں نے مصری باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور ریپبلک چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے منتظمین پر اس کھیل میں اپنے کام میں غفلت اور اپنے بیٹے کے علاج میں ناکامی کا الزام لگایا۔ .اسی تناظر میں پبلک پراسیکیوشن آفس نے فرانزک میڈیسن اتھارٹی کو مقتول باکسر کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ اس کی موت کا سبب بننیکی اصل وجہ کا پتا چلایا جا سکے۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ رامز حسام سر میں ایک تکلیف دہ چوٹ لگنے کی وجہ سے برین ہیمرج کا شکار ہوئے اور اسی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔باکسنگ فیڈریشن کے سربراہ عبدالعزیز غنیم نے پہلے کہا تھا کہ رامز کے بیہوش ہونے کے بعد ان کی موت تقدیر تھی۔غنیم نے زور دے کر کہا کہ مصری باکسنگ فیڈریشن نے کھلاڑی کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس نے بین الاقوامی فیڈریشن سے رابطہ کیا کہ وہ حسام کو بیرون ملک لے جانے کے لیے ایک نجی طیارہ تیار کرے تاہم اسے بیرون ملک لے جانیسے قبل ہی وہ دم توڑ گئے تھے۔