جان ابراہم کے ساتھ ’پٹھان‘ میں کام کرکے خوشی ہوئی: شاہ رخ خان
ممبئی، نومبر۔بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جان ابراہم کے ساتھ فلم پٹھان میں کام کرنا خوشی کی بات ہے۔یش راج بینر تلے سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم ’پٹھان‘ میں اداکار شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ اس فلم کے ذریعے شاہ رخ چار سال بعد فلموں میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر آسک ایس آر کے سیشن شروع کیا، جس میں انہوں نے اپنی کمبیک فلم ’پٹھان‘ کے بارے میں سوالات کے جوابات دیے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ میں جان کو برسوں سے جانتا ہوں اور ان کے ساتھ کام کرنا خوشی کی بات ہے۔ وہ ایک پرسکون اور نیک دل انسان ہیں۔ ایک اداکار اور اسٹار کے طور پر دیپیکا کی صلاحیتوں کے علاوہ پوری فلم میں ان کی سنجیدگی قابل تعریف ہے۔ پٹھان 25 جنوری 2023 کو ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔