جان ابراہم کی اہلیہ اور والدین کے ساتھ خوبصورت تصاویر

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ اداکار جان ابراہم کی اہلیہ نے ساس، سسر اور دیگر اہلخانہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔تصاویر میں جان ابراہم بہت موٹی مونچھوں میں نظر آرہے ہیں، انہوں نے سیاہ ٹی شرٹ اور کارگو پینٹ پہنی ہوئی ہے۔تصاویر میں جان ابراہم کے والدین فیروزہ ایرانی، ابراہم جان، اور بھائی ایلن ابراہم بھی موجود ہیں۔18 دسمبر کو جان ابراہم نے اپنی 50ویں سالگرہ منائی، وہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں نظر آئیں گے۔

Related Articles