جانی ڈیپ کی وکیل کی تنخواہ اور کل مالیت کتنی ہے؟

لاس اینجلس،اگست۔معروف امریکی اداکار جانی ڈیپ نیجب سے اپنی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتا ہے تب سے ان کی وکیل کیملی واسکیز میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔جانی ڈیپ کی ہتکِ عزت کے مقدمے میں کامیابی کے بعد ان کی وکیل کیملی واسکیز کو ان کی لاء￿ فرم براؤن روڈنک نے اْنہیں کمپنی میں بطور پارٹنر ترقی دے دی تھی۔اب کیملی واسکیز کی تنخواہ اور ان کی کل مالیت کی تفصیلات بھی میڈیا پر آگئی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق، کیملی واسکیز کی 2022ء تک مجموعی مالیت 2 ملین ڈالرز ہے اور وہ سالانہ 2 سو 50 ہزار ڈالرز کماتی ہیں۔ کیملی واسکیز کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ بطور وکیل ان کی ملازمت ہے۔ وہ ہائی پروفائل لاء فرم سے وابستہ ہیں، جس نے ہتکِ عزت کیس میں جانی ڈیپ کو اپنی خدمات فراہم کی تھیں۔

 

Related Articles