جانسن حکومت اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب، قیادت کی دوڑ میں 3 امیدوار باقی

لندن،جولائی ۔ مستعفی ہونے کااعلان کرنے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو فوری طور پر وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کی کوشش ناکام ہوگئی۔ بورس جانسن کی حکومت نے دارالعوام میں 238 کے مقابلے میں 349 ووٹ لے کر اعتماد کاووٹ حاصل کرلیا۔تحریک پر 5گھنٹے بحث ہوئی۔اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے تاریخی مشکلات پر قابو پایا، اپنا ہروعدہ پوراکیا، ٹوریز متحد ہوجائیں۔دوسری جانب ٹوری قیادت کی دوڑ سے کامی بدینوچ بھی باہر ہوگئیں ،جس کے بعداب میدان میں صرف تین امیدوار ہیں ،جن میں 118 ٹوری ارکان کی حمایت کے ساتھ بھارت نڑاد رشی سوناک سرفہر ست ہیں۔ نمائندہ جنگ کے مطابق بورس جانسن پیر کو اپنی حکومت میں اعتماد کے ووٹ سے بچ گئے اور انہیں اپنے جانشین کا چارج سنبھالنے سے پہلے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں مزید سات ہفتے کا وقت دیا گیا۔ ایم پیز نے اس تحریک کے حق میں 349 کے مقابلے میں 238 ووٹ دیے، جسے حکومت نے گزشتہ ہفتے لیبر کی جانب سے مسٹر جانسن پر ایک اور ووٹ کرانے کی کوشش کے جواب کے طور پر پیش کیا تھا۔ بحث کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ٹوریز پر زور دیا کہ وہ اپنے جانشین کے ارد گرد متحد ہوجائیں_ تفصیلات کے مطابق بورس جانسن نے پہر کو عدم اعتماد کے ووٹ میں انہیں فوری طور پر ہٹانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا جب انہوں نے اپنی حکومت کی کامیابی کو اجاگر کرنے والی ایک جذباتی تقریر کی۔سیاسی مبصرین کی رائے میں وزیر اعظم نے ویسٹ منسٹر کو حیران کر دیا تھا جب انہوں نے حکومت میں تحریک اعتماد پیش کرنے کا غیر معمولی فیصلہ لیا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ آج شام ممبران پارلیمنٹ کے پاس ووٹ ڈالنے کا موقع تھا کہ آیا وہ چاہتے ہیں کہ مسٹر جانسن وزیر اعظم کے طور پر برقرار رہیں جب ٹوری قیادت کا مقابلہ ہوا۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی حکومت کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ بورس جانسن نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہر ایک وعدے کو پورا کیا انہوں نے نمبر 10 پر اپنے ریکارڈ کا دفاع کیا اور پیر کے اعتماد کے ووٹ پر کنزرویٹو کو حکومت کی حمایت کرنے پر آمادہ کیا۔سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم نے کامنز کو یہ بتایا کہ کہ انہوں نے جدید دور کی سب سے متحرک حکومتوں میں سے ایک کی قیادت کی ہے جس نے اس پیمانے پر مشکلات پر قابو پالیا ہے جو ہم نے صدیوں سے نہیں دیکھیں۔ خبر ایجنسی آئی این پی کے مطابق تحریک پر پانچ گھنٹے بحث کی گئی۔ دوسری جانب ٹوری قیادت کی دوڑ میں منگل کے روز چوتھے راؤنڈ میں رشی سنک 118 ووٹ لے کر باقی امیدواروں پر بدستور سبقت لیے ہوئے ہیں۔مس مورڈانٹ 92 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں لز ٹرس 86 ووٹ لے سکی ہیں یعنی مس مورڈانٹ کو لز ٹرس پر صرف چھ ووٹ کی برتری حاصل ہے۔جب کہ کیمی بدینوچ 59 ووٹوں کے ساتھ آخری نمبر پر آئی ہیں اور دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ باقی تین امیدواروں کو بدھ کے روز مزید ووٹنگ کا سامنا ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ آخری دو کون بنائے گا۔ اس کے بعد ووٹنگ کنزرویٹو پارٹی کے ارکان کے لیے کھلی ہے تاکہ فاتح کا انتخاب کیا جا سکے، جو 5 ستمبر کو وزیر اعظم کے طور پر بورس جانسن کی جگہ لیں گے۔ رن آف میں جانے کے لیے دعویداروں کو ٹوری ایم پیز سے 119 ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے، جس سے تجویز کیا جاتا ہے کہ سابق چانسلر مسٹر سنک فائنل دو میں جگہ حاصل کر سکتے ہیں۔ جگہیں تبدیل نہیں ہوئی ہیں لیکن نمبروں پر گہری نظر ہمیں بتاتی ہے کہ یہ مقابلہ کافی سخت ہے۔ آخری راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد ٹام ٹگینڈ گھاٹ کے حامیوں سے اکتیس ووٹ حاصل ہوئے۔ یہ واضح ہے کہ وہ بلاک کے طور پر منتقل نہیں ہوئے ہیں کیونکہ تمام امیدواروں نے ووٹ حاصل کیے ہیں۔

Related Articles