تیواری کا گوکل پوری میں آتشزدگی سے ہونے والی اموات پراظہار غم
نئی دہلی، مارچ۔شمال مشرقی دہلی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن پارلیمنٹ منوج تواری نے گوکل پوری کے جھگیوں میں ہونے والی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔تواری نے ہفتہ کو کہا کہ یہ واقعہ دردناک اور دل دہلا دینے والا ہے اور ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پر میں ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ہر کارکن دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے معاملے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور 50 لاکھ روپے کی امداد دی جائے۔ ساتھ ہی زخمیوں کے مناسب علاج کے انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام متاثرین کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا ہے اور راحت اور بچاؤ کاموں کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔