تھنجاور مندر حادثہ، اسٹالن متاثرین سے ملاقات کریں گے

تھنجاور، اپریل ۔تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن تھنجاور مندر حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کرنے جائیں گے۔بدھ کی اولین ساعتوں میں رتھ یاترا کے دوران تھنجاور مندر میں بجلی کے جھٹکے لگنے سے گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے ہیں۔دریں اثنا، تمل ناڈو قانون ساز اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے ‘تحریک توجہ’ پیش کی گئی۔تھروائیرو کے ایم ایل اے دورائی چندرشیکھرن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ قرارداد کا مقصد 7ویں صدی کے تمل شیوا شاعر سنت سری اپر (تھروناوکارسر) کی یاد میں منعقدہ تقریب میں جانی نقصان کی طرف توجہ مبذول کرانا تھا۔اس سے قبل وزیر اعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور ریاست کے وزیر اعلیٰ نے پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔مسٹر اسٹالن نے اسکولی تعلیم کے وزیر امبیل مہیش پویاموزی کو موقع پر پہنچنے اور راحتی کاموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے حکام کو حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

Related Articles