تھائی لینڈ کی سب سے بڑی یونیورسٹی کی سعودی ولی عہد کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

بنکاک،نومبر۔ تھائی یونیورسٹی آف کاسیٹسارٹ نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ان کی عظیم کوششوں اور اقدامات کے اعتراف میں ارضیاتی علوم کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ ہم اس یونیورسٹی کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟کاسیٹسارٹ تھائی لینڈ کی سب سے بڑی اور ممتاز یونیورسٹی ہے۔ یہ ملک کی پہلی زرعی یونیورسٹی ہے اور ایشیائی ملکوں کی تیسری قدیم ترین یونیورسٹی ہے۔ جو اس کی قدیمی اور اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ یونیورسٹی 1917ء میں قائم کی گئی تھی۔ ابتدائی طور پریہ ایک اسکول تھا جسے 1928ء میں زراعت کا کالج بنایا گیا۔ پھراسے 1943 میں یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا گیا۔ جب سے اس جامعہ میں زرعی علوم سے متعلق موضوعات پڑھانے اور تحقیق کا کام شروع ہوا۔ تب سے یونیورسٹی نے اپنی تخصص کے شعبوں کو وسعت دی ہے۔اب اس میں لائف سائنسزجنرل سائنسز، انجینئرنگ، سوشل سائنسز اور ہیومینٹیز کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کا مرکزی کیمپس دارالحکومت بنکاک کے شمال میں بانگکن میں واقع ہے۔قدیم یونیورسٹی کی تحقیق اور تدریس کا اپنا فلسفہ ہے۔ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق دانشورانہ علم کو جمع کرنے اور ترقی دینے کے کام کے لیے وقف اس یونیورسٹی کی ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ تھائی ورثے کو زندہ رکھنے اوراسے ترقی دینے کے لیے بھی کام کررہی ہے۔

Related Articles