تلنگانہ کے وزیر اعلی کی مہاراشٹرا کے وزیراعلی سے ملاقات ؛سیاسی افق پر تبدیلی کے آثار

ممبئ فروری ,تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے آج مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے سیاسی پنڑتوں کا کہنا ہیکہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں نیز ملک کے سیاسی افق پر بھی تبدیلی کی توقع کی جاسکتی ہیں قومی سطح پر تلنگانہ کے وزیراعلی کو وزیراعظم نریندرمودی کے سخت نقاد کی حثیت بھی حاصل ہے وہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی مختلف پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں حال ہی میں انہوں نے آئین کی مکمل بحالی کا مطالبہ بھی کیا تھا جس پر تمام حلقوں سے شدید تنقید کی گئی تھی شیوسینا سے تعلق رکھنے والے ادھو ٹھاکرے بھی مرکزی حکومت، وزیراعظم مودی اور بی جے پی پر سخت تنقید کرنے والوں کے لئے مشہور ہے -اودھو ٹھاکرے کی سرکاری رہایش گاہ ورشا پر منعقدہ اس میٹنگ میں اودھو کے فرزند ادتیہ ٹھاکرے اور دیگر کابینی وزراء موجود تھے ملاقات کے بعد کے سی آر نے کہا کہ انکی اودھو ٹھاکرے کی میٹنگ کے دوران ملک کے موجودہ سیاسی حالات . پر گفتگو ہوئ اور جلد ہی دونوں وزراء اعلی کی ملاقات حیدرآباد یا پھر کسی اور مقام پر عمل میں آئگی جسکے بعد مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیا جاے گا انہوں نے کہا کہ مرکزی تفشیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا نیز اگر مرکزی حکومت کا یہی رویہ رہا تو عوام جلد ہی اس کا جواب دینگے-کے سی آر نے بعد میں اہن سی پی کے سربراہ شردپوار سے ملاقات بھی کی اور اس دوان بھی اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد پر اور بی جے پی مخالف محاذ کی مضبوطی پر زور دیا گیا

Related Articles