یوگی کا اویسی کو جواب:شریعت نہیں آئیں سے چلے گا ملک

لکھنؤ:فروری۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) اسد الدین اویسی کے ’حجاب پہننے والی مسلم لڑکی کے وزیر اعظم بننے‘ کے بیان پر تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک شریعت سے نہیں آئین سے چلے گا۔ایم آئی ایم سربراہ اویسی نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کے معاملے پر ایک سیاسی ریلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا’حجاب پہنیں گی، کالج جائیں گی، ڈاکٹر بنیں گی، کلکٹریٹ، ایس ڈی ایم بنیں گی اور یاد رکھنا شائد میں زندہ رہوں نہ ہوں لیکن انشاءاللہ اس ملک کی ایک بیٹی حجاب پہن کر وزیر اعظم بنے گی۔اویسی کے اس بیان کے بعد بغیر نام لئے یوگی نے جوابی ٹوئٹ کر کے کہا’غزوہ ہند‘ کا خواب دیکھنے والے ’طالبانی سوچ‘ کے’مذہبی انمادی‘یہ بات گانٹھ باندھ لیں۔وہ رہیں یا نہ رہیں ہندوستان شریعت کے حساب سے نہیں، آئیں کے حساب سے ہی چلے گا جئے شری رام‘۔قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں ایک تعلیمی ادارے میں مسلم طالبات کو حجاب پہن کر کالج میں داخلہ نہ دینے کا معاملہ ان دن میڈیا کی سرخیوں میں ہے۔طالبات نے اسکول انتظامیہ کی جانب سے حجاب کے ساتھ داخلہ نہ دینے کو اپنے انتخاب کی آزادی کی آئینی حق سے محروم کئے جانے دعوی کے ساتھ کرناٹک ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے۔ لیکن اس پر اب سیاست بھی شروع ہوگئی ہے اور کرناٹک کے ایک اسکول کے معاملے کی تپش اب اترپردیش کی سیاست میں بھی محسوس کی جانے لگی ہے۔

Related Articles