تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں سڑک حادثہ۔30افراد زخمی

حیدرآباد,مئی۔تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 30افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے نارکٹ پلی منڈل میں اے پی لنگوٹم حدود میں اُس وقت پیش آیا جب قومی شاہراہ پر ٹہری ہوئی لاری کو بھدراچلم ڈپو کی بس کے ڈرائیور نے توازن کھودینے کے نتیجہ میں ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں بس کے 30مسافرین زخمی ہوگئے۔ان میں دس شدید زخمی شامل ہیں۔زخمیوں کو مقامی نارکٹ پلی کے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹرس نے کہاکہ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔بس کے مسافرین نے الزام لگایا کہ بس ڈرائیور کے حالت نیند میں ہونے کے نتیجہ میں اس نے بس کا توازن کھودیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔یہ بس بھدراچلم سے حیدرآباد کی سمت جارہی تھی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

 

Related Articles