تعطل کا شکار جوکا ۔بی بی ڈی باغ میٹرو پروجیکٹ

کلکتہ ہائی کورٹ نے ٹلی نالہ سے میٹرو پروجیکٹ پر کام شروع کرنے کی ہدایت دی

کلکتہ,فروری. تعطل کا شکار جوکا ۔بی بی ڈی باغ میٹرو پروجیکٹ سے متعلق ایک اہم فیصلے میںکلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرکاش سریواستو اور جسٹس راجرشی بھردواج کی ڈویژن بنچ نے ٹلی نالہ سے میٹرو پروجیکٹ پر کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔یہ پروجیکٹ ایک عرصے سے تعطل کا شکار ہے۔وکٹوریہ علاقے میں میٹرو پروجیکٹ کی تعمیر ۔اور مومن پور جیسے علاقے میں زیر زمین تعمیر میں کچھ مسائل ہیں جو کافی عرصے سے حل نہیں ہورہے ہیں ۔اس حوالے سے ایک پرانے کیس کی آج ہائی کورٹ میںچیف جسٹس کے ڈویژن بنچ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے مرکزی حکومت سے موقف طلب کیا تھا ۔فوج کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ انہیں میٹرو کے کام سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ ہائی کورٹ کو میٹرو کے کام پر ریلوے ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ یا آر وی این ایل کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔RVNL صرف ریاستی حکومت کے مختلف محکموں کی اجازت سے ہی ٹلی نالہ سے دھرمتلہ تک زیر زمین میٹرو کا کام شروع کر سکے گا۔ چیف جسٹس کے ڈویژن بنچ نے تمام فریقین کا موقف سننے کے بعد میٹرو کا کام ٹلی نالہ سے شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ریاست نے یہ بھی کہا کہ انہیں میٹرو کے کام پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ہائی کورٹ کو یہ بھی بتایا گیا کہ ریاستی حکومت میٹرو کے کام کے لیے میدان مارکیٹ کو منتقل کرے گی۔ میدان مارکیٹ کے لیے متبادل جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ میٹرو کے کام کے لیے ٹرام لائن کو منتقل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

Related Articles