بی جے پی کے متعدد لیڈران کانگریس کے رابطے میں ہیں: کمل ناتھ

بھوپال، اپریل۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے آج دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعدد لیڈر ان کے رابطے میں ہیں، لیکن کانگریس کی توجہ زمین اور عوام سے وابستگی کی وسیع بنیاد رکھنے والے لیڈروں پر ہے۔مسٹر کمل ناتھ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ریاست کے ہر ضلع سے بی جے پی کے لوگ کانگریس کے ساتھ رابطے میں ہیں، لیکن کانگریس کی توجہ ان لیڈروں پر ہے جن کی زمین اور عوام سے بڑے پیمانے پر وابستگی ہے۔ کانگریس سے وابستہ لیڈران عوام کبھی چھپ کر نہیں ملتے، کھلم کھلا ملنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل ہر قسم کے سروے میں بی جے پی اور اس کے ایم ایل اے کی حالت خراب ہے۔سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ بی جے پی عوام کو گمراہ کرنے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ‘کانگریس فائلس’ جیسے حربے اپنا رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ مدھیہ پردیش میں انتخابات ہونے میں صرف 6 ماہ رہ گئے ہیں، اب بی جے پی ہر طرح کے ڈرامے کرے گی، لیکن عوام ان سے گمراہ نہیں ہوں گے۔چھندواڑہ کے تناظر میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اس علاقہ کے لیے کسی خاص حکمت عملی کی ضرورت نہیں ہے۔کانگریس کے ریاستی انچارج کی میٹنگ کے بارے میں مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ وہ تمام اضلاع کے لیڈروں کو غور سے سنیں گے اور ان کی طرف سے دی گئی اہم تجاویز کے مطابق کام کریں گے۔

Related Articles