مودی 16نومبر کو کرسکتے ہیں پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح

مئو:نومبر۔ مشرقی اترپردیش کو ترقی کے پنکھ لگانے کے لئے تیار یوگی حکومت کی دیرینہ پروجکٹ پروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی 16نومبر کو کرسکتے ہیں۔اتر پردیش ایکسپریس ویز انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چئیر مین و اڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اونیش کمار اوستھی نے اتوار کو محمدآباد گوہنا بلاک علاقے میں ایکسپریس وے کا جائزہ لیا۔ وہ بھجہی میں واقعہ کمپنی کے پلانت پر ہیلی کاپٹر سے اترے۔ اس کے بعد انہوں نے پلانت پر بنے میٹنگ ہال میں ایکسپریس وے کے افسران اور ڈی ایم کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ کے اختتام کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوروانچل ایکسپریس بن کر تیار ہوگیا ہے۔ ممکنہ طور سے اس کا افتتاح 16نومبر کو زیر اعظم کے ہاتھوں کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع موئ میں رانی پور بلاک کے تحت بھی ریمپ بن کر ضلع کے لوگوں کو پوروانچل ایکسپر یس وے پر چڑھنے اور اترنے کی سہولیت آج دستیاب کرا دی گئی ہے۔ رینپ تین مہینے میں بن کر تیار ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے پیکج۔7 کے تحت آنے والے پانچ اسمارٹ کمپوزٹ کالجوں کا بھی بہتر سے بہتر کیا جائے گا۔ کمپوزٹ کالجوں میں سلطان پور، گوکلپور، رانی پور، کشمور اور کمپوزٹ فتح پور کو بہتر کیا جائے گا۔ایکسپریس وے کے بن جانے سے اس کے آس پاس کے جتنے بھی گاؤں ہیں ان کی ترقی ہوگی۔ سروس لین کا کام ابھی کچھ باقی رہ گیا ہے اسے بھی جلد ہی پورا کرلیا جائےگا۔

Related Articles