بی جے پی بینک دھوکے بازوں کلئے چلا رہی ہے ’لوٹو اور بھاگو‘یوجنا:کانگریس

چنڈی گڑھ،فروی ۔سینئر کانگریس رہنما اور پارٹی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کو مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کی قیادت والی حکومت پر بینکوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والون کےلئے ’لوٹو اور بھاگو‘ یوجنا چلانے کا الزام لگاتے ہوئے دعوی کیا کہ پچھلے ساتھ برسوں میں بینکوں میں ہوئے 5.35 لاکھ کروڑ روپے کی دھوکہ دہی نے ملک کے بینکنگ نظام کو برباد کردیا ہے۔مسٹر سرجے والا نےیہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ نریندر مودی حکومت کے پچھلے سات برسوں میں 5.35 لاکھ کروڑ روپے کی’ بینک دھوکہ دہی‘ نے ملک کے بینکنگ نظام کو برباد کردیا ہے۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے آخر کار سات فروری کو ریشی کملیش اگروال اور دیگر کے مالکانہ حق والے گجرات واقع اے بی جی شپ یارڈ کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ان لوگوں پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی قیادت میں 28 بینکوں کو ٹھگنے کا الزام ہے۔ یہ پچھلے 75 برسوں میں 22842کروڑ روپے کی سب سے بڑی بینک دھوکہ دہی ہے۔ یہ لوگوں کے پیسے کا خطرناک حد تک غلط استعمال ہے۔‘‘کانگریس رہنما کا بیان سی بی آئی کے ذریعہ گجرات میں واقع اے بی جی شپ یارڈ لیمیٹیڈ،اس کے منیجنگ ڈائریکٹر ریشی کملیش اگروال اور دیگر کے خلاف مبینہ طورپر ایس بی آئی سمیت بینکوں کے یونین کو 22842 کروڑ روپے کا نقصان کرنے کےلئے معاملہ درج کرنے کے کچھ دنوں کے بعدآیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت بینک دھوکہ بازوں کےلئے لوٹو اور بھاگو فلیگ شپ اسکیم چلا رہی ہے۔دھوک بازوں کا اقتدار کے قیام سے گہرا تعلق اور پیار ہے۔ریشی اگروال اور دیگر اس کے نئے رتن ہیں۔انہوں نے مودی حکومت پر دھوکہ دہی کرنے والوں سے قریبی تعلقات ہونے کا بھی الزام لگایا۔

Related Articles