مادر وطن کی طرح مادر سمندر کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے: مروگن

چنئی، ستمبر۔ اطلاعات و نشریات، ماہی پروری، حیوانات اور دودھ کی پیداوار کے وزیر مملکت ایل مروگن نے ہفتہ کو کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کی طرح مادرسمندر کی عزت اور حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش اور ساحلی صفائی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایلیٹس کوسٹ پر میراتھن کو جھنڈی دکھانے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی 8000 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی میں بے شمار وسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر کی حفاظت کے حوالے سے عوامی آگاہی کے کئی پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ کھیلو انڈیا اور ہر ضلع میں کھیل کے میدان اس کی مثالیں ہیں۔اس کے بعد انہوں نے بسنت نگر کے ساحل سمندر پر بیچ صفائی موومنٹ پروگرام میں حصہ لیا۔ انہوں نے یہاں کہا کہ کورونا وبا کے باوجود سمندری مصنوعات کی زیادہ پیداوار کی گئی۔مسٹر مروگن نے کہاکہ ” مادر وطن کی طرح ہمیں مادر سمندر کو تحفظ اور احترام دینا چاہیے۔ ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے قدرتی وسائل فراہم کرنے کے لیے ساحلوں کو محفوظ اور صاف رکھنا ہے۔‘‘

Related Articles