بی جے پی بہار میں جرائم اور خاندان پرستی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی: پاترا

نئی دہلی، اگست۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو)، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس کی مہاگٹھبندھن حکومت کے قیام کے بعد ریاست میں جنگل راج کی واپسی قرار دیا ہے۔ آج کہا کہ بی جے پی بہار میں جرائم اور خاندان پرستی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے درمیان جس طرح کی سرگرمیاں بہار میں مہاگٹھ بندھن کے اقتدار میں آنے کے بعد ہوئی ہیں، وہ اسے عوام کو باخبر کرانا چاہتے ہیں۔ گزشتہ 10 اگست کو بہار میں ایک صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ 11 اگست کو ایک اور صحافی کو قتل کر دیا گیا اور بیتیا کے ایک پادری کو اس کا گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ 11 اگست کو پٹنہ کے ایک کار شوروم میں زبردست ڈکیتی ہوئی اور اسی دن چھپرہ میں جعلی شراب پینے سے 6 لوگوں کی موت ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل چھپرہ میں 13 لوگوں کی موت نقلی شراب پینے سے ہوئی تھی اور 10 لوگوں کی موت وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی علاقے نالندہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں جس طرح سے انتشار تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ضلع مغربی چمپارن میں ایک 12 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی گئی، مظفر پور میں ایک تاجر کے گھر کو دن دہاڑے لوٹ لیا گیا۔ پورے بہار میں چوری، چھینا جھپٹی، قتل، عصمت دری، ڈکیتی کا ناچ ہے۔ بہار میں جنگل راج واپس آگیا ہے۔ڈاکٹر پاترا نے کہا کہ مسٹر تیجسوی یادو نے 2020 میں کہا تھا کہ اگر ہم آئیں گے تو 10 لاکھ نوکریاں دیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اب آپ آگئے ہیں تو 10 لاکھ نوکریوں کا کیا ہوگا؟ تو مسٹر تیجسوی یادو کہتے نظر آرہے ہیں کہ دیکھو ہم ابھی وزیر اعلیٰ نہیں بنے، میں نے کہا تھا کہ جب وزیر اعلیٰ بنیں گے تو نوکری دیں گے۔بی جے پی ترجمان نے کہا کہ بڑے دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ ‘میں کی کہانی ہے، یعنی بنوں گا تب ہوگا، ہم سے کچھ نہیں ہوگا۔ بی جے پی اس خاندان پرستی کے خلاف مسلسل لڑتی رہی ہے اور آگے بھی لڑتی رہے گی۔

Related Articles