بی جے پی ایگزیکٹو میٹنگ کا مقام زعفرانی رنگ سے سجایا گیا

نئی دہلی ، نومبر ۔ مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی آج یہاں منعقدہ ایک روزہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے مقام کو بھگوا رنگ سے احاطہ کیاگیا ہے۔تاریخی جنترمنتر کے عین سامنے بنے نئی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کے آڈیٹوریم کے داخلی دروازے پرایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی اور دوسری طرف پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا کے پوسٹر سائز کی تصویریں ہیں۔ ان پینٹنگز کے ساتھ جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی اور دین دیال اپادھیائے کی تصویریں ہیں۔مین گیٹ کے اوپر لکھا ہے ’’راشٹر پرتھم، سدیو پرتھم‘‘۔ اس کے نیچے لکھا ہے ’’جن سامرتھ سے دیش رچ رہا ہے اتہاس‘‘میٹنگ کے مقام پر کچھ پوسٹر بھی لگے ہیں، جن پر 100 کروڑ ویکسینیشن کی حصولیابی، وزیر اعظم مودی کی مقامی اشیا خریدنے کی اپیل – ووکل آن لوکل اور آتم نربھر بھارت کے پوسٹرلگے ہیں۔ ان تمام پوسٹروں پر مسٹر مودی کی تصویریں ہیں۔کورونا وائرس کے انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر ایگزیکٹو میٹنگ میں محدود تعداد میں ممبران کو مدعو کیا گیا ہے۔ باقی ممبران میٹنگ میں ورچوئل شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں حاضری کتابچہ پر دستخط کی رسمی کارروائی کے لیے ڈیجیٹل دستخط کا نظام قائم کیا گیا ہے۔کورونا کی وجہ سے یہ میٹنگ ایک طویل وقفے کے بعد ہو رہی ہے۔ میٹنگ میں دیگر تجاویز کے علاوہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا جانا ہے۔

Related Articles