بی آر ایس لیڈر کویتا کو راحت نہیں ، سپریم کورٹ 24کو سماعت کرے گی

نئی دہلی،مارچ۔سپریم کورٹ نے بھارتیہ راشٹریہ کمیٹی(بی آر ایس ) پارٹی کے صدر اور تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راوکی بیٹی اور تلنگانہ قانون ساز کونسل کی ارکان کے کویتاراوکو انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی ) کی کاروائی کو چیلنچ کرنے والی عرضی پر 24مارچ کو سماعت کرے گی ۔چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی صدارت والی بنچ نے محترمہ کی عرضی پر فوری سماعت اور ای ڈی کے سمن پر فورا پابندی لگانے کی اپیل ٹھکراتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر 24مارچ کو سماعت کرے گی۔بنچ کے سامنے’خصوصی ذکر‘ کے دوران محترمہ کویتا کے وکیل نے یہ دلیل دیتے ہوئے عرضی پر فوری سماعت کی اپیل کی تھی کہ خواتین ہونے کی وجہ سے عرضی گزار سے پوچھ گچھ کے لئے بلانے کے لئے ای ڈی کا سمن جاری کرنا پوری طرح قانون کے خلاف ہے۔دہلی حکومت کی آبکاری پالیسی میں مبینہ بے قاعدگیوں سے جڑے معاملے میں ای ڈی نے بی آر ایس لیڈر اور محترمہ کویتا سے11مارچ کو پوچھ گچھ کی تھی۔ ای ڈی نے انہیں 16مارچ کو پوچھ گچھ کے لئے سمن جاری کیا تھا۔

 

Related Articles