بیگو سرائے : مختلف حادثے میں دو خواتین سمیت چار لوگوں کی موت

بیگو سرائے ، جولائی ۔ بہار میں بیگو سرائے ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں اتوار کو ہوئے سڑک حادثے میں دو خواتین سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق ، بچھوارہ تھانہ علاقہ کے رانی گاؤں کے نزدیک اتوار کو علی الصبح موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں کو گٹی لدے ٹرک نے کچل دیا ۔ حادثے میں دو نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تیسرا شدید طو رسے زخمی ہوگیا ۔زخمی کا علاج صدر اسپتال میں کیاجارہاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ متوفی کی شناخت بیگم سرائے گاؤںکے محمد سونو اور محمد زبیر کے طور پر کی گئی ہے ۔ادھر مفصل تھانہ علاقہ میں کنکول گاؤں کے نزدیک آٹورکشہ کی ٹکر سے ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسری خاتون کی موت علاج کے دوران صدر استپال میں ہوگئی ۔ حادثے کے بعد ٹیمپو ڈرائیور فرار ہوگیا ۔ متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

 

Related Articles