بیٹی کی تصاویر نہیں لیں، رنبیر اور عالیہ کی فوٹوگرافرز سے گزارش
ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی کی پہلی جھلک دیکھنے کے خواہشمند ان کے مداح دلبرداشتہ ہوگئے۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اس بارے میں بہت محتاط ہیں کہ ان کی بیٹی کی کوئی تصویر میڈیا پر نا جائے۔دونوں کے یہاں پہلی بیٹی راہا کی پیدائش پچھلے سال 6 نومبر کو ہوئی تھی۔ آج رنبیر اور عالیہ نیتو کپور کے ہمراہ تھے، انہوں نے فوٹوگرافرز سے ملاقات کی لیکن ان سے درخواست کی کہ راہا کی تصاویر نہ لی جائیں۔دونوں کا کہنا تھا کہ جب تک راہا دو سال کی نہیں ہو جاتی تب تک اس کی تصاویر میڈیا پر جاری نہیں کریں گے۔رنبیر کپور نے اپنے فون سے فوٹوگرافرز کو راہا کی تصاویر دکھائیں۔