بیٹا حادثے سے بال بال بچ گیا، اے آر رحمان کا ورلڈکلاس سیفٹی کا مطالبہ
ممبئی،مارچ۔عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار، کمپوزر، ریکارڈ پروڈیوسر، گلوکار اور اسکرین رائٹر اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین پرفارمنگ سیٹ کے گرنے سے ہونے والے حادثے مین بال بال بچ گئے۔اس واقعے پر اے آر رحمان نے سیٹس پر عالمی معیار کے سیفٹی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بھارتی سیٹس بھی سیفٹی کا معیار بلند ہونا چاہیے۔اس واقعے کے بعد اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین نے اپنے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ وہ ممبئی میں اپنی میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کر رہے تھے اور ان کی پوری توجہ اپنی پرفارمنس کی جانب تھی کہ اس دوران پورا روف ٹرس اور فانوس نیچے گر پڑا جو مجھ سے چند انچ دورا گرا۔ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں بالکل محفوظ رہا اور زندہ ہوں، جبکہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔اے آر امین نے مزید کہا کہ اس واقعے کے باعث میں اور میری پوری ٹیم ذہنی صدمے میں ہیں اور اب تک اس ذہنی اذیت سے نہیں نکل سکے ہیں۔