بہتر کووڈ مینجمنٹ ،ٹیکہ کاری مہم سے کورونا کی تیسری لہر سے بچا ہندوستان: مانڈویا

نئی دہلی، اپریل ۔ حکومت نے کہا ہے کہ بہتر کووڈ مینیجمنٹ اور کامیاب ٹیکہ کاری کے سبب ہندوستان نے مؤثر ڈھنگ سے کورونا کے اومیکرون ویریئنٹ اور تیسری لہر کو سنبھال لیا۔وزیر صحت منسکھ مانڈویا نے جمعہ کو لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مشورے اور ویکسین سے متعلق تحقیق میں مدد کے نتیجے میں ہندوستان کے پاس اپنی دیسی ویکسین ہے۔انہوں نے کہا ، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے سب سے بڑا کووڈ مینجمنٹ اور سب سے بڑا ویکسینیشن پروگرام شروع کیا۔اومیکرون کی وجہ سے دوسرے ممالک میں اموات ہوئیں، لیکن ہندوستان ویکسینیشن کی وجہ سے اس وبا سے بچنے میں کامیاب رہا ۔مسٹر مانڈویا نے کہا کہ ہندوستان کو پچھلے سال دسمبر سے اس سال جنوری تک اومیکرون کے خطرے کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ ہندوستان میں اس کا اثر ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلے کم تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر کووڈ ویکسینیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر ملک میں دی گئی ویکسین کی خوراک کی کل تعداد 184 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Related Articles