بھیم تال سے آزاد ایم ایل اے رام سنگھ کیڈا بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل

نئی دہلی، اکتوبر۔ اتراکھنڈ کے بھیم تال سے آزاد ایم ایل اے رام سنگھ کیڈا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔مسٹر کیڈا نے جمعہ کو یہاں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی ، بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور اتراکھنڈ کے انچارج دشینت گوتم ، پارٹی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ انچارج انیل بلونی اور اتراکھنڈ بی جے پی کے صدر مدن کوشک کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر مسٹر کیڈا نے کہا کہ بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جو ضمیر کی آواز پر لوگوں کے لیے کام کرتی ہے۔ یہ ایک پارٹی ہے جو ملک ، معاشرے اور عوام کے لیے کام کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کے کارکن کی حیثیت سے وہ مضبوطی سے کام کریں گے۔اس موقع پر محترمہ ایرانی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آئینی انتظامی عہدے پر فائز ہوتے ہوئے ملک کی خدمت کرتے ہوئے دو عشرے مکمل کئے ہیں اور اس دوران انہوں نے تنظیم کو سماج سے جوڑ کر ہندوستان کے نو تعمیر میں بے مثال شراکت کی ہے۔ اس سے متاثر ہو کر مسٹر کیڈا نے بی جے پی میں شامل ہونے کا ذہن بنا لیا۔ تنظیم کے راستے پر چلتے ہوئے وہ اتراکھنڈ کو مضبوط اور خود کفیل بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔‘‘مسٹر بلونی نے کہا کہ اچھے لیڈر گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ مسٹر کیڈا تیسرے ایم ایل اے ہیں جو اس دوران بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ مسٹر کیڈا سے پہلے ضلع ٹیہری کی دھنولٹی اسمبلی حلقہ سے آزاد ایم ایل اے پریتم پنور اور اترکاشی ضلع کے پورولا اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے راجکمار بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں۔

Related Articles