بھارت جوڑو یاترا پیر کو دوسہ ضلع کے باڑھ ناگواس سے شروع ہوئی

دوسہ، دسمبر۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جا رہی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا راجستھان کے دوسہ ضلع کے باندی کوئی علاقے کے باڑھ ناگواس سے آج صبح تقریباً آٹھ بجے شروع ہوئی۔دوسہ ضلع میں یاترا کے آخری دن پیر کو بھی لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا، کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال، پون کھیڑا، ریاستی وزیر رمیش مینا، حکومت کے ڈپٹی چیف وہپ مہیندر چودھری، ایم ایل اے کرشنا پونیا سمیت پارٹی کے کئی رہنما مسٹرراہل گاندھی کے ساتھ یاترا میں چلے۔

Related Articles