بھارتی سپر اسٹارز کے اپنے بچوں کے لیے مہنگے ترین تحائف
ممبئی،نومبر۔ بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نہ صرف اپنے بچوں کو بہت سارا پیار دیتے ہیں بلکہ انہیں مہنگے ترین تحائف سے بھی نوازتے ہیں۔ اس فہرست میں شلپا شیٹھی، ایشوریہ رائے اور شاہ رخ خان کے بچے شامل ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ شاہ رخ خان بھارت کے معروف اداکار ہیں اور ان کے بیٹے آریان خان کو ہر کوئی جانتا ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنے لاڈلے بیٹے کو لگڑری کار اوڈی اے 6 بطور تحفہ دی ہے جس کی قیمت ڈھائی کروڑ روپے سے زائد ہے۔ آریان خان منشیات کیس میں ضمانت کے بعد آج جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔
اداکار ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ اداکارہ ایشوریا رائے کی بیٹی ارادھیا اکثر تصاویر میں اپنے والدین کے ہمراہ نظر آتی ہیں۔ مداح ارادھیا کا موازنہ ایشوریا رائے کے بچپن سے کرتے ہیں۔ارادھیا کی پہلی سالگرہ پر والدین نے بیٹی کو دنیا بھر میں مقبول چھوٹی کار ’منی کوپر‘ تحفے میں دی۔ والدین نے ارادھیا کو مستقبل میں چھٹیاں گزارنے کے لیے دبئی میں 54 کروڑ روپے کا گھر تحفے میں دے رکھا ہے۔ یہی نہیں، بالکل ارادھیا کے پاس اوڈی اے 8 کار بھی ہے۔اداکارہ شلپا شیٹھی اور شوہر راج کندرا بھارت سمیت دیگر ممالک میں پراپرٹیز کے مالک ہیں۔ دنیا کے دیگر والدین کی طرح یہ دونوں بھی اپنے بچوں ویان اور سمیشا سے بیحد محبت کرتے ہیں۔ شلپا شیٹھی نے اپنے بیٹے ویان کی سالگرہ پر اسے لیمبوگینی کار تحفے میں دی تھی۔