بھارتی اداکار کا اروندھتی رائے پر سنگین الزام

ممبئی،اگست۔نامور بھارتی اداکار انو کپور نے سماجی کارکن اروندھتی رائے پر سنگین نوعیت کا الزام لگادیا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں سے متعلق بتایا اور یہ بھی کہا کہ وہ کسی طرح ایک سرکاری افسر بن کر اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتے تھے لیکن پھر بعد میں والد کی تھیٹر کمپنی سنبھال کر ملک کے لیے خدمت کرنے کی کوشش کی۔ انور کپور نے اس دوران سیاست میں جانے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس میں خود کو فٹ نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس سیاست دان بننے کا ہنر نہیں ہے، بلکہ میں نے اپنے ایک شو کے دوران Politician کا مطلب بھی بتایا تھا۔انہوں نے اپنے ملکی میں سیاسی نظام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شو میں کہا تھا کہ Poly کا مطلب ’کئی‘ اور یہاں tician کا مطلب ہے رینگنے والے کیڑے۔اپنے انٹرویو کے دوران انو کپور نے مصنفہ اور سماجی کارکن اروندھتی رائے پر سنگین نوعیت کا الزام لگاتے ہوئے انہیں دھوکے باز قرار دیا۔انہوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اشتہارات کا حوالہ دیتے ہوئے اروندھتی کا ذکر کیا اور کہا کہ ’بصد احترام یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اروندھتی رائے نے کئی مرتبہ بھارت کے ساتھ دھوکا کیا۔‘

Related Articles