بھارتی اداکارہ نے کپڑوں پر تنقید کرنیوالے مصنف کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی

ممبئی،نومبر۔بھارتی ٹی وی کی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے کپڑوں پر تنقید کرنے والے معروف مصنف چیتن بھگت کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی۔گزشتہ دنوں بھارتی منصنف نے ادبی میلے میں گفتگو کرتے ہوئیعرفی جاوید پر فحاشی پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔اس کے جواب میں عرفی جاوید نے مصنف پر شدید غصے کا اظہار کیا اور ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔اس کے علاوہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری بھی شیئر کی تھی جس میں کہاتھا کہ فیسٹول میں میرا نام کیوں لیا؟ میرا اس سے کچھ لینا دینا نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ جب اپنے سے آدھی عمر کی لڑکیوں کو میسج کررہے تھے تو ان لڑکیوں کے کپڑوں نے آپ کو بھڑکایا تھا؟ ریپ کلچر کو بڑھاوا دینا بند کردو، تم جیسے لوگ نوجوانوں کو بھڑکا رہے ہیں۔اداکارہ نے ماضی میں ’می ٹو‘ مہم کے دوران بھارتی مصنف کی لیک ہونے والی واٹس ایپ چیٹ ایک بار پھر شیئر کردی۔ خیال رہے کہ اس چیٹ کے سامنے آنے کے بعد چیتن بھگت نے اپنے عمل کی معافی بھی مانگی تھی۔

 

Related Articles