بگ باس OTT کی فاتح دیویا اگروال کا بریک اپ کا اعلان

ممبئی،مارچ۔معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس او ٹی ٹی کی فاتح دیویا اگروال نے چار سال ساتھ رہنے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ ورون سود کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کردیا۔دیویا اگروال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رْخ کرتے ہوئے اپنے بریک اپ کا اعلان کیا اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ورون سود ایک بہترین آدمی ہیں اور ہمیشہ ان کے بہترین دوست رہیں گے۔اْنہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’زندگی ایک سرکس ہے جہاں ہمیں خود سمیت اپنے اردگرد کے لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘دیویا اگروال نے کہا کہ ’میں اب اپنے لیے جینا چاہتی ہوں اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے اپنا وقت نکالنا چاہتی ہوں۔‘بگ باس کی فاتح نے بوائے فرینڈ سے علیحدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لیے تفصیلی بیان اور وجوہات کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، کبھی بھی اپنی خوشی کے لیے کچھ فیصلے کرنا بہتر ہوتا ہے۔‘دیویا اگروال نے یہ بھی کہا کہ ’میں واقعی ان تمام خوشگوار لمحوں کی قدر کرتی ہوں اور ان سے پیار کرتی ہوں جو میں نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ گزارے تھے، وہ ایک عظیم آدمی ہے، وہ ہمیشہ میرا بہترین دوست رہے گا۔‘اْن کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے فیصلے کا احترام کریں۔‘واضح رہے کہ دیویا اگروال اور ورون سود سال 2018 سے ڈیٹ کررہے تھے۔

 

Related Articles