بگ باس 15 فائنل، شہناز گِل کا آنجہانی دوست سدھارتھ کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ
ممبئی ،جنوری ۔بھارتی اداکارہ اور بگ باس سیزن 13 میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی شہناز گل بگ باس کے رواں سیزن کے فنالے میں اپنے آنجہانی دوست سدھارتھ شکلا کو خراجِ تحسین پیش کریں گی۔بگ باس سیزن 15 کا فنالے 29 اور 30 جنوری یعنی ہفتہ اور اتوار کی شب دکھایا جائے گا، بگ باس کے حالیہ پرومو میں 13ویں سیزن کی کچھ جھلکیاں دکھائی گئیں جس میں شہناز کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔پرومو میں بتایا گیا کہ بگ باس کے فنالے میں شہناز گل شرکت کریں گی اور سدھارتھ کو محبت بھرا سلام پیش کریں گی۔دوسری جانب مداحوں کی بات کریں تو وہ بگ باس کا یہ پرومو دیکھ کر کافی خوش ہیں، صارفین کے مطابق بگ باس کے میکرز نے یہ بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ بگ باس 13 کے فاتح اداکار سدھارتھ شکلا گزشتہ برس ستمبر میں انتقال کرگئے تھے، سدھارتھ کی اچانک موت نے جہاں مداحوں کو صدمے میں مبتلا کیا وہیں ان کی قریبی دوست شہناز بھی کئی ماہ تک گہرے غم میں رہیں۔