بگ باس 15: افسانہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک

ممبئی،فروری۔بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 15 کی کنٹسنٹ اور گلوکارہ افسانہ خان گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔افسانہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔گلوکارہ نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر ہلکے گلابی رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ اْن کے شوہر نے سیاہ رنگ کی شیروانی پہنی جس پر گولڈن رنگ سے کام ہوا تھا۔اْنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہماری خوشگوار زندگی کا آغاز ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ اْنہوں نے اپنی شادی کی تقریب کی دیگر تصاویر بھی شیئر کیں جن میں اْنہوں نے نارنجی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
افسانہ خان کی پوسٹس پر ایک نظر ڈالیں:افسانہ خان کی شادی میں بگ باس کے کئی شرکاء جیسے راکھی ساونت، ہمانشی کھرانہ، رشمی دیسائی، عمر ریاض اور یوویکا چوہدری نے شرکت کی۔

Related Articles